خواجہ آصف کی جانب سے خاتون رکن پر حملہ شرمناک ہے، عمران خان

Jun 09, 2016

اسلام آباد : عمران خان نے خواجہ آصف کے شیریں مزاری کیلئے غیر مہذبانہ ریمارکس کو شرمناک قرار دے دیا، کہتے ہیں وفاقی وزیر دفاع اپنی حرکت پر شرمسار بھی نہیں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ہماری خاتون رکن کیلئے ریمارکس شرمناک عمل ہے، رہنماء مسلم لیگ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرلیں۔

مزید جانیے ؛ خواجہ آصف نے شیریں مزاری سے معافی مانگ لی

کپتان کا مزید کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف خاتون رکن کیلئے غیر مہذبانہ زبان استعمال کرنے پر ذرا بھی شرمسار نہیں، انہوں نے جس ذہنیت کا مظاہرہ کیا وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی رکن شیریں مزاری کی جانب سے بار بار ٹوکے جانے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انہیں ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

مزید دیکھیں ؛ میرا نام لے کر ٹارگٹ کیا گیا،مجھ سے معافی مانگیں

خواجہ آصف کے بیان پر خواتین اراکین اسمبلی اور سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شدید مذمت کی تھی، جس پر انہوں نے آج اسپیکر قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے معذرت بھی کی، تاہم پی ٹی آئی اراکین نے ان کی معذرت مسترد کردی۔

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے خواجہ آصف سے براہ راست شیریں مزاری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

TRACTOR TROLLEY

ShirinMazari

Tabool ads will show in this div