مون سون میں 10 سے 20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

2

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مون سون میں 10 سے 20 فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی، تمام بڑے دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پنجاب خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں معمول سے 10 سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے دوران تمام بڑے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے، کوہ سلیمان کے رود کوہی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے، جبکہ بڑے شہروں میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

مزید جانیے ؛ راول پنڈی:مون سون کے دوران شدید بارشیں،نالہ لئی میں طغیانی کاخدشہ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ مون سون کے دوران پاکستان بھر میں زیادہ بارشوں کے اشارے ملے ہیں، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بعض مواقع پر شدید ترین بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان  میں مون سون میں زیادہ بارشوں اور ساتھ ہی گرمی کی شدید لہر کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔  سماء

LandSliding

MoonSoon

glaciers

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div