دہشتگردی بھارت کے پڑوس میں پروان چڑھ رہی ہے، مودی

MODI Pkg 08-06

واشنگٹن:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی کانگریس میں نام لیے بغیر پاکستان کےخلاف واویلا مچا دیا۔ مودی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی بھارت کےپڑوس میں پروان چڑھ رہی ہے ۔ امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے سائے پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور یہ بھارت کے پڑوس میں پروان چڑھ رہی ہے۔

مودی نے نام لیے بغیر سارا الزام پاکستان پر دھردیا۔ نریندر مودی کا کہنا تھا نام الگ ہیں لیکن دہشتگردوں کے کام ایک ہی ہیں۔ دہشتگردی دنیا کے لیےسب سے بڑا خطرہ ہے اور اسکے خلاف جنگ کو کئی سطح پر لڑنا ہوگا۔

مودی نے اپنے خطاب میں بھارت اور امریکا کےدرمیان  تعلقات میں مزید قربت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اورامریکا کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دنیا میں امن و استحکام قائم ہو گا۔ بھارت اور امریکا آزادی کے رشتے میں پروئے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے تعلقات کی نوعیت بدل گئی ہے۔ جب ہم پر ممبئی جیسے دہشت گرد حملے ہوئے تو امریکا نے ہمارا ساتھ دیا۔مودی کے خوشامدانہ خطاب پر کانگریسن ارکان بھی کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے رہے۔

شدت پسند تنظيم سے تعلق رکھنے والے بھارتی وزیراعظم امریکی کانگریس میں دہشتگردی پر لیکچر دیتے وقت شاید یہ بھول گئے کہ خود انہیں دہشتگردی کےالزام میں اامریکی ویزا تک نہ ملتا تھا۔

indian prime minister

US CONGRESS

Narendar Modi

india bashibg against pakistan

Tabool ads will show in this div