شناختی کارڈکی تصدیق میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،چوہدری نثار

Ch Nisar Pc Isb 11-04

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ نادراشناختی کارڈزکی تصدیق کیلئےٹائم لائن مقررکرے۔

اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔چوہدری نثار نے اجلاس میں بتایاکہ شناختی کارڈکی تصدیق میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔شناختی کارڈزکی تصدیق کاعمل6ماہ میں مکمل کیاجائیگا۔

وزیرداخلہ نےاشتہاریوں کیلئےنادراکے سینٹرل ڈیٹابیس کی منظوری دی۔ وزیرداخلہ کو بریفنگ دیتےہوئےایف آئی اے،وفاقی پولیس نے7ہزار6سو78اشتہاریوں کاریکارڈفراہم کردیا۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ پولیس نےاپریل سےاب تک1196اشتہاری ملزمان کوگرفتارکیا۔

وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ نادراکاڈیٹاتمام قانون نافذکرنےوالے اداروں کوفراہم کیاجائے۔ وزیرداخلہ نے مزیدکہاکہ اسلام آبادکی سنگین جرائم کی ہفتہ واررپورٹ جمع کرائی جائے۔  سماء

NADRA

chauhdary nisar

interior ministry of pakistan

Tabool ads will show in this div