پاکستان کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں
اسلام آباد : پاکستان نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردیں، دفتر خارجہ میں این ایس جی ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی گئی، روس، کوریا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
پاکستان نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز کردیں، دفتر خارجہ میں این ایس جی ممالک کے سفیروں کو بلایا گیا، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان این ایس جی کی رکنیت کیلئے تمام شرائط پوری کرچکا ہے۔
دوسری جانب مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی روس، کوریا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کر کے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے تعاون مانگا۔
ذرائع کے مطابق روس، کوریا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ نے این ایس جی کی رکنیت کیلئے پاکستان کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے اپنے حالیہ دورے میں این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کی تھی، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا میں موجود ہیں، جو اس حوالے سے امریکی تعاون کیلئے سرگرم ہیں۔ سماء