میمو گیٹ کیس سماعت،نواز شریف اور حسین حقانی ہائی کورٹ پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد :مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد نواز شریف اور سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی میمو گیٹ کیس سے متعلق بننے والے عدالتی کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ عدالتی کمیشن تین ارکان پر مشتمل ہے جس کی شربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے صدر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کر رہے ہیں۔

حسین حقانی اپنے وکیل اور معاون زاہد حسین بخاری کے ہمراہ جب کہ نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن کے پہلے اجلاس میں اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق، سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، سیکریٹری کیبنٹ نرگس سیٹھی پیش ہوئے تھے۔

کمیشن نے نوازشریف،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی نوٹس جاری کررکھے ہیں۔ کمشین نے صدر آصف علی زرداری اور پاکستانی نژاد امریکی منصور اعجاز کو بھی کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔

تاہم آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اپنے پہلے سے طے شدہ دورے چین پر ہونے کے باعث کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوسکے۔ آرمی چیف کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل بریگیڈیئر نو بہار نے آرمی چیف کا بیان جمع کرایا۔ سماء

اور

گئے

child marriage

کیس

ceo

banned

wimbledon

receive

Tabool ads will show in this div