سانحہ ماڈل ٹاؤن؛طاہرالقادری کا 17 جون کو احتجاج کا اعلان

Tahir Ul Qadri Sot Lhr 08-06

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/TUQ-Presser-Lhr-Pkg-08-06.mp4"][/video]

لاہور: پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادري نے 17 جون کو مال روڈ پر احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے، طاہرالقادری کی 15 جون کو وطن واپسی ہوگی۔

ایک بیان میں پی اے ایل کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج اور دھرنا سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف نہ ملنے پر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں 15 جون کی صبح 8 بجے لاہور پہنچوں گا اور پھر 17 جون کو احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کاٹی گئی تھی اور آرمي چيف نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف دلائیں گے۔

اس سلسلے میں طاہر القادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو فون کیا اور احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔ طاہر القادری نے شیخ رشید کو کہا کہ آپ لندن آئیں اور میرے ساتھ پاکستان پہنچیں، جس پر شیخ رشد احمد نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ لاہور کےاحتجاج میں شرکت کرےگی۔ سماء

ARMY CHIEF

RAHEEL SHARIF

model town incident

protest and sit-in

Tabool ads will show in this div