صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی : قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں تیزی آگئی ہے۔ صدر زرداری نے آج اہم اجلاس طلب کرليا ہے اور ان کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

الیکشن کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ صدر زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ان سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما ملاقات کریں گے۔ اس دوران سندھ کے بلدیاتی نظام سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت نے بھی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کيا ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


دوسری جانب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کنگز پارٹیاں زیادہ دیر تک نہیں چلتیں اور کنگ کے جانے کے بعد پارٹیاں بھی ختم ہوجاتی ہیں۔ سماء

کا

دسترخوان

نے

dharna

birthday

کرلیا

آج

طلب

اجلاس

helps

Tabool ads will show in this div