رالف لارین کا ملازموں کو فارغ اور اسٹور بند کرنے کا اعلان

Jun 08, 2016
Ralph_Lauren-620x465_1443566707282_289220_ver1.0 نیویارک : معروف فیشن برانڈ رالف لارین“ کا بارہ سو ملازمین کو فارغ اور پچاس اسٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی فیشن برانڈ ”رالف لارین“ نے اخراجات میں کمی کی حکمت عملی کے تحت بارہ سو ملازمین کو فارغ اور پچاس اسٹورز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مردوں، خواتین اور بچوں کے ملبوسات فروخت کرنے والی امریکی فیشن برانڈ رالف لارین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ایک سال کے دوران ایک سو اسی ملین ڈالر سے دو سو بیس ملین ڈالر کی بچت ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق رالف لارین کے بانی رالف لارین چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے اور ان کی جگہ سٹیفن لارسن کو چیف ایگزیکٹو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے کمپنی کے اخراجات میں کمی اور بچتوں میں اضافے کیلئے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ منصوبے میں آٹھ فیصد کے قریب ملازمین کو فارغ کرنے اور پچاس کے قریب اسٹور بند کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ سماء
Tabool ads will show in this div