کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مکی آرتھرکل پاکستان پہنچ رہے ہیں

CRICKET-AUS-RSA-ENG-ASHES-ARTHUR

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ مکی آرتھر کل بروز بدھ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی پاکستان آمد کے بعد نو جون کوان کی ملاقات کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں سے کروائی جائے گی۔

سماء کےمطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد میں تاخیر آسٹریلین قوانین کی وجہ سے ہوئی۔انہیں پاسپورٹ کچھ تاخیر سے ملا ہے۔نوجون کومکی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ اس ہی دن مکی آرتھر کی کپتان مصباح الحق اور چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ہوگی۔

مکی آرتھر کی رہائش کاانتظام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کیاگیاہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے اہم دورے پر 18 جون کو روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈکےدرمیان 4ٹیسٹ میچزکی سیریزکاپہلا ٹیسٹ میچ 14 جولائی کو شروع ہوگا۔  سماء

MICKEY ARTHUR

tour to england

head coach pakistan cricket team

Tabool ads will show in this div