آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ آج مدمقابل ہونگی
گیانا: ويسٹ انڈيز ميں جاري تين ملکي ٹورنامنٹ ميں آج آسٹريليا اور جنوبي افريقا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
آسٹريليا اور جنوبي افريقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ ميں ايک ايک ميچ کھيل چکي ہيں۔ آسٹريليا نے پہلا ميچ ويسٹ انڈيز کےخلاف کھيلا اور چھ وکٹ سے کاميابي حاصل کي۔
دوسرے میچ میں جنوبي افريقا کي ٹيم کو ويسٹ انڈيز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹريليا اورجنوبي افريقا کے درميان اب تک اٹھاسي ون ڈے کھيلے جا چکے ہيں جس میں چھياليس ميں کينگروز فاتح رہے، جبکہ انتاليس ميچز ميں افريقي ٹيم کامياب رہی۔ سماء