ترک صدر محمد علی کے جنازے میں شرکت کرینگے

استبول : ترک صدر رجب طیب اردوگان عظیم باکسر محمد علی کے جنازے میں شرکت کیلئے امریکا جائیں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوگان معروف باکسر محمد علی کے جنازے میں شرکت کریں گے۔ ترک صدارتی محل کے ذرائع سے جاری بیان کے مطابق صدر رجب طیب اردوگان بدھ کو امریکا روانہ ہوںگے۔ محمد علی کی نماز جنازہ امریکا کی مسلم سوسائٹی کے امام زید شاکر پڑھائیںگے۔ ترک صدر جمعہ کے روز محمد علی کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریب میں حصہ بھی لیں گے۔ سماء

FUNERAL

turkish president

BOXER

Rajab Tayyab Urdgan

Muhammad ali

Tabool ads will show in this div