فیصل آباد کے اسلام نگرمیں اسکول کی پرنسپل کو قتل کردیا گیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


فیصل آباد:  فیصل آباد کےعلاقے اسلام نگر میں اسکول کی پرنسپل کو قتل کردیا گیا، افسوسناک واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


اسلام نگر کے علاقے میں پرائیویٹ اسکول کی پرنسپل نسرین اختر نے بچوں کو اسکول کے لیے تیار کیا۔ خاتون کا قریبی رشتے دار جو نسرین کو ماں کی طرح عزیز رکھتا تھا وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر آیا تو گھر میں قیامت گزر چکی تھی۔


 واقعے کے بعد بڑی تعداد میں شہری نسرین کے گھر کے باہر جمع ہوگئے لیکن خاتون کا شوہر گھر سے غائب ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق نسرین کے گھرانے کی بظاہر کسی سے دشمنی نہیں تھی۔


 پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے خاتون کا گلا کاٹ دیاجسکی رپورٹ درج کر لی گئی ہےاور فنگر پرنٹس اور شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، امیدہےکہ قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سماٴ

کی

کے

کو

premier

اسکول

bold

Tabool ads will show in this div