رمضان کاچاندنظرآتےہی کراچی میں بدترین ٹریفک جام

TRAFFIC JAM MOON SIGHTED KHI PKG 06-06

 

کراچی: رمضان کا چاند نظرآتے ہی شہر میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔

رمضان کا چاندنظرآنے سے پہلے ہی شہر کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہونا شروع ہوگیا تھا۔ چاند نظر آتے ہی کراچی کی مختلف شاہراہوں پربدترین ٹریفک جام  ہوگیا۔

گلشن اقبال ، گلستان جوہر، ناظم آباد، شارع فیصل ،ایم اےجناح روڈ جیسی اہم سڑکوں پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

چاند نظرآیا تو شہری سحروافطارکی تیاریوں اورخریداری کےلیے نکل پڑے اورپھر ٹریفک پولیس اہلکاروں کےلیے ٹریفک بحال کرنا مزیدمشکل ہوگیا۔

شہریوں کا کہنا تھاکہ ٹریفک کےنظام کوبہتربنانےکےلیےاقدامات کیےجائیں

تاکہ روزے کی حالت میں ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  سماء

karachi traffic jam

Tabool ads will show in this div