آرکائیو
»
مارک زوکربرگ کاٹوئٹر،پنٹرسٹ اکاؤنٹ ہیک ہونےکےبعدبحال
لاس اینجلس: فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ بھی ہیکنگ کی زد میں آگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق زوکربرگ کا ٹوئٹر اور پنٹرسٹ اکاؤنٹ اوور مائن ٹیم نامی شخص یا ادارے نے ہیک کیا۔ اگرچہ یہ ہیکنگ مختصر دورانیے تک محدود رہی مگر اس دوران ہیکرز اس پر اپنا پیغام ڈالنے میں کامیاب رہے۔
ہیکرز کےمطابق پنٹرسٹ اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے پاس ورڈ وہی تھے جو زوکربرگ کے 2012 میں ہیک ہونے والے لنکڈان کاپاس ورڈ تھا۔ مارک زوکر کی جانب سے پنٹرسٹ اکاؤنٹ کو زیادہ استعمال نہیں کیاجاتا اور ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی تقریبا غیر فعال ہے۔
پنٹرسٹ اور ٹوئٹرکی انتظامیہ نے فوری طورپردونوں اکاؤنٹس بحال کردئیے۔ ایجنسی/ سماء