حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے، خورشید شاہ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ کو بغیر سمت قرار دے دیا، کہتے ہیں بجٹ بغیر کسی پلاننگ کے تیار اور پیش کیا گیا ہے، حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کہیں نہیں بتایا گیا کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں، تعلیم سمیت کئی شعبوں کا بجٹ بڑھانے کے بجائے کم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی او آر پر ڈیڈ لاک موجود ہے، حکومت لچک نہیں دیکھا رہی، حکومت کو ایک قدم پیچھے آنا چاہئے، حکومت کو پانی سر سے گزرنے کے بعد خیال آتا ہے۔

پی پی پی رہنماء بولے کہ حکومت متحدہ اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے، اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر جانے کا آخری آپشن ہے۔ سماء

KhursheedShah

Islambad

PanamaPapers

Tabool ads will show in this div