این آراوکیس،سپریم کورٹ نےفیصلہ محفوظ کرلیا،ایک بجے حکم جاری ہوگا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سپریم کورٹ این آر او عمل درآمد کیس سے متعلق ایک بطے فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔


کیس کی سماعت کے دوران نیب نے ملک محمد قیوم، عدنان خواجہ اور ریاض شیخ کے کیسز میں کارروائی کرنے سے معذرت کرلی ہے۔


جسٹس آصف سعید کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے این آر او سے متعلق کیس کی سماعت کی۔


سماعت میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو عدنان خواجہ کے بطور این ڈی نامزدگی اور او جی ڈی سی ایل تقریری کے بارے میں بھی بتایا۔

عدالت نے چیئرمین نیب سے انکے مؤقف کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پراسیکیوٹر جنرل کےمؤقف کی تائید کی۔


عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے احکامات پر عدم عمل درآمد کے حوالے سے کیا کارروائی ہوسکتی ہے اس پر آج ایک بجے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔


جسٹس آصف سعید نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیتے  ہوئے کہا کہ کسی کے خلاف براہ راست حکم جاری نہیں کر رہے ۔ یہاں  کسی کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے۔ سماء

فٹبال

جاری

online

Tabool ads will show in this div