شدید گرمی،حبس،لمبی قطار،کئی پینشنرزکی حالت غیر،بےہوش

Pesioner Victim Khi Pkg 06-06 Ayaz کراچی : جواني خدمت ہي خدمت اور بڑھاپا بے بسي کي تصوير بن گیا، جب کراچي اورنگي کي پينشنرز برانچ ميں پہلے ہي روز گھنٹوں بجلي غائب رہي، پينشن تو نہ مل سکي، تاہم کئی بزرگ بے حال اور بے ہوش ہوگئے۔ کراچی میں بوڑھے پینشنرز کی زندگی بھر خدمت کا صلہ صفر ہوگیا، بڑھاپے میں اذیت اور بینک کے باہر لگی لمبی قطار پینشنرز کیلئے امتحان بن گئی۔ پہلے ہی دن پینشن لینے پہنچے تو چار گھنٹے میں چار گھنٹے بجلی غائب رہی تو چار افراد گرمی، حبس سے بے ہوش اور کئی کی حالت غیر ہوگئی۔ اورنگی میں نیشنل بینک کی بجلی کی بندش، شدید گرمی اور حبس پینشنرز کیلئے کڑا امتحان ثابت ہوئی۔ ایک تو پنشن نہیں ملی اوپر سے تصدیق کا عذاب بھی کم نہ تھا، بیچارے آئے تو بینک پینشن لینے مگر پہنچ گئے اسپتال۔ اس موقع پر کئی بزرگوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسا انتظام کرے کہ ہمیں اپنی پینشن گھر پر ہی مل جایا کرے۔ سماء

govt

Bank

pensioner

AGPR

Pensions System For Pensioners

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div