رمضان المبارک کی آمد سے قبل عوام کیلئے خوشخبری

Jun 06, 2016

Loadshedding Isb Pkg 09-03

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں شدید گرمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کہیں نہیں کی جارہی۔ انھوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماہ رمضان کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ،رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر 4 ہزار واٹس تک پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے چند مہنگی بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر بند کر دیئے تھے تاہم اگر رمضان المبارک میں بجلی کی طلب بڑھی تو ان بند بجلی گھروں کو بھی فعال کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں سینکڑوں فیڈر ایسے ہیں جہاں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں کی جا رہی ہے۔ سماء/اے پی پی

federal minister

load shedding

RAMZAN

sehar o iftar

Minister for Water & Power

Tabool ads will show in this div