محمد علی کا جسد خاکی آبائی قصبے پہنچا دیا گیا

ALI'S DEAD BODY ARRIVAL 06-06

واشنگٹن: دنيائے باکسنگ کے عظيم کھلاڑي محمدعلي کا جسدخاکي خصوصی طیارے میں آبائي قصبے لوئي ول ميں ان کے گھر پہنچا ديا گيا۔ ليجينڈ باکسر محمد علي کا انتقال جمعہ کے روزامريکي رياست ايريزونا کے اسپتال ميں ہوا تھا جس کے بعد اتوار کے روز ايري زونا سے چارٹرڈ طيارے کے ذريعے ان کا جسد خاکي ان کے آبائي قصبے لوئي ول پہنچايا گيا۔

ائرپورٹ پرمحمد علی کي ميت وصول کرنے کے بعد گاڑيوں کے قافلے ميں ان کا تابوت آبائي گھر لے جایا گيا جہاں جمعہ کے روز  نماز جنازہ اور تدفين ہوگي۔ سماء

DEAD BODY

FUNERAL

Muhammad ali

legend boxer

Tabool ads will show in this div