علی نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا تھا،اوباما

OBAMA ON ALI PKG 06-06

واشنگٹن: باکسنگ کنگ محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کہتے ہیں،علی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ عظیم باکسرمحمد علی کے جنازے میں شرکت کے لیے دنیا بھر کو دعوت دی گئی ہے۔ محمدعلی خاندان کے ترجمان باب گنیل کا کہنا ہے کہ وہ ساری دنیا کے لیے محترم تھے۔ اس لیے ہماری خواہش ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جنازے میں شریک ہوں۔

دوسری جانب محمد علی کے انتقال پرتعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔امریکی صدر اوباما نے خراج عقیدت کے طور پر محمد علی کا جملہ دہرایا کہ ’’ علی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا‘‘۔

امریکی صدر اوبامہ کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی اس صف میں کھڑے تھے جس میں مارٹن لوتھر کنگ اور نیلسن منڈیلاجیسی سیاہ فام لوگوں کے حقوق کی علمبردار بڑی شخصیات کھڑی تھیں۔

امریکی خاتون اول مشیل اوباما بھی دعاگو ہیں کہ دنیائے باکسنگ کی عظیم شخصیت کی روح ابدی سکون میں رہے۔

جارج فورمین کا کہنا تھا کہ محمد علی آپ کو مجبور کر دیتے تھے کہ آپ ان سے پیار کرنے لگیں۔ سماء

martin luther king

Muhammad ali

nelson mandela

Tabool ads will show in this div