ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،ماں اور بچہ جاں بحق

Women & Child Died Lhr 06-06 لاہور : لیڈی ایچی سن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ماں اور بچہ انتقال کرگئے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں کا انتقال ڈاکٹروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ہوا۔ سماء کے مطابق لاہور کے لیڈی ایچی سن اسپتال میں زیر علاج ماں اور بچہ انتقال کرگئے، ورثا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماں اور بچے کا انتقال ڈاکٹروں کی مبینہ ڈاکٹروں ے باعث ہوا،ڈاکٹروں نے نے دوران علاج غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ ماں اور بچے کے انتقال پر ورثا نے اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف احتجاج کیا، ممکنہ ردعمل سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے اسپتال کے دروازے بند کروادیئے۔ واقعہ سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سماء

Doctors Negligence

Tabool ads will show in this div