رحمان ملک نے نواز شریف کا مشرف کے ساتھ معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے نواز شریف کا مشرف کے ساتھ دس سالہ معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا ۔ رحمان ملک کہتے ہیں کہ نواز شریف ڈیل کے ذریعے باہر گئے


 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف معاہدے کے تحت دس سال ملک سے باہر چلے گئے ۔۔ مقررہ وقت سے پہلے وطن واپس آکر انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم نہیں کرانا چاہتی تھیں اور اس میں پیپلز پارٹی کا کوئی رول نہیں تھا ۔ این آر او شوکت عزیز اور پرویز مشرف نے بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ صاف گو بنتے ہیں ۔۔ ان سے پردہ ہٹانا میرا فرض ہے. سماء

کے

کا

ملک

نے

nyt

میڈیا

Tabool ads will show in this div