دنیابھرمیں روزےکادورانیہ
کراچی: عالم اسلام میں رمضان کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔روزہ کا دورانیہ کم سے کم آٹھ اورزیادہ سے زیادہ بیس گھنٹے سے زائد ہوگا۔ یورپ اور خلیج ممالک سمیت کئی خطوں میں موسم گرم ہوگا۔
دنیا بھر میں مسلمان ماہ رمضان کا خیرمقدم کررہے ہیں۔روزوں کا موسم اس بار گرم ہوگا۔ دورانیہ کم سے کم آٹھ اورزیادہ سے زیادہ اکیس گھنٹے ہوگا۔
طویل ترین روزہ ڈنمارک میں ہوگا جبکہ ارجنٹینا میں مختصر ترین روزہ نوگھنٹے تیس منٹ کا ہوگا۔فرانس میں روزے کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹہ پچاس منٹ ہوگا۔ برطانیہ اور کینیڈا میں سترہ سترہ گھنٹے کا روزہ ہوگا۔پاکستان، بھارت، اوربنگلہ دیش میں روزہ پندرہ گھنٹے طویل ہوگا۔
انڈونیشیا، ملائشیااورسری لنکا میں روزے کا وقت تیرہ تیرہ گھنٹے ہوگا۔
براعظم آسٹریلیا میں روزےکادورانیہ دس گھنٹے جبکہ جنوبی افریقا میں دس گھنٹے تیس منٹ رہے گا۔ سماء