ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک
کراچی : ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، ڈی آئی ایسٹ کے مطابق واقعہ شراب خانے پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم حملہ آوروں نے شراب خانے کے باہر فائرنگ کردی، واقعے میں سیکیورٹی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر کامران فضل کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے سب سے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو نشانہ بنایا، جسے سر میں گولیاں ماری گئیں۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ سماء