شیشےسےبنےفن پاروں میں ننھے ہنرمندوں کےکمالات
اسلام آباد: شیشےکوخوبصورت شکل دینےکاخوبصورت ہنردیکھنےمیں بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں صدیوں پرانے فن مررورک کی درس گاہ سجی تو ننھے آرٹسٹسٹوں نے کمال کردکھایا۔
ہارسنگھار اور آئینے کاچولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ لوک ورثہ میں مرر ورک کی دلچسپ کلاس سجی، تو سندھی ثقافت کے شوقین طلباء پوری دلجوئی کے ساتھ یہ فن سیکھنے کیلئے پہنچے۔
شیشے کو خوبصورت فریم میں قید کرنے کیلئے مختلف اوزاروں کو استعمال کیا گیا۔ کہیں آری چلی تو کہیں ہتھوڑے کے وار کئے گئے۔ ننھے کاریگروں نےپڑھائی کے ساتھ ہنر سیکھنے کو بھی ضروری قرار دیا۔
ہنرمندوں کےاستاد بھی اپنے ہنر کو نئی نسل تک منتقل کرنے پر مطمئن نظر آئے۔نازک ہاتھوں سے نازک شیشے کو خوبصورت فن پاروں میں تبدیل کرکے بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔
ہنرمندوں نے ثابت کردیا کہ شوق اورمحنت کے دونوں رنگ مل جائیں تو کوئی شاہکار بنتا ہے ان فن پاروں میں یہ دونوں ہی رنگ نمایاں دکھائی دئیے۔ سماء