راول پنڈی میں انصاف کےمتلاشی خواجہ سراؤں کااحتجاج

Jun 05, 2016

Khawaja Sara Protest Isb Pkg 05-06

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Khawaja-Sara-Protest-Isb-Pkg-05-06.mp4"][/video]

راولپنڈی: ساتھی کے قتل کیخلاف خواجہ سرا سڑکوں پرآگئے۔ مظاہرین نے مری روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔ پنجاب حکومت نے آر پی او سے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

راولپنڈی کے خواجہ سرا ساتھی کے قتل پر شدید غم و غصہ کے شکارہوکراحتجاجا سڑکوں پرنکل آئے۔مظاہرین نے خادم اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

احتجاج میں موجود چیئرمین شی میل ایسوسی ایشن الماس بوبی نے خبردار کیاکہ ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہےگا۔

خواجہ سراؤں نے کچھ دیر کیلئے مری روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کیاتاہم دل کی کچھ بھڑاس نکالنے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔ خواجہ سرا نائلہ کو تین ماہ قبل مریڑ چوک میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔  سماء

SHEMALE

almas bobby