دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

PCB Pc Lhr 05-06

لاہور : دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، چیف سلیکٹر کہتے ہیں محمد حفیظ، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فٹ ہوگئے، محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فٹ ہوگئے ہیں تاہم محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت برطانیہ کے ویزے سے مشروط ہے۔

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں، مصباح الحق (کپتان)، یونس خان، اسد شفیق، افتخار احمد، اظہر علی، محمد حفیظ، شاہ مسعود، سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، راحت علی، وہاب ریاض، عمران خان، سہیل خان اور محمد عامر۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم سلیکشن پر رائے لی گئی ہے۔ سماء

ENGLAND

test squad

Chief Selector InzimamulHaq

Micky Arthor

Tabool ads will show in this div