محمد علی کی تدفین جمعے کو، سٹی ہال پرامریکی پرچم سرنگوں

M ALI TODAY PKG 05-06

کینٹکی:عظیم باکسرمحمد علی کی نماز جنازہ اورتدفین جمعہ کوکینٹیکی میں ہوگی۔ سوگ میں سٹی ہال پر امریکی پرچم سرنگوں کردیا گیا ۔ محمد علی نے زندگی میں ہی قبر کا انتخاب کرلیا تھا۔ ان کی تدفین جمعے کو کی جائے گی ۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے مرحوم باکسر کے لئے دعائیہ تقریب اسپورٹس ارینا میں ہوگی جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گھر کے قریب مسجد میں ادا کی جائے گی۔سوگ میں سٹی ہال پر امریکی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

گرینڈ ایونیو میں موجود محمد علی کے گھر کو میوزیم قرار دے دیا گیا ہے۔ میئر لو ول سٹی گریگ فشرکا کہنا ہے کہ ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ،اس شہر کے عظیم انسان کا شکریہ، ان اعزازات کا شکریہ ،ان احساسات کا شکریہ ہر اس بہترین کام کا جو محمد علی نے شہر ،ملک اور پوری عالم انسانیت کے لئے کئے۔ ممحمد علی ہم آپ سے محبت کرتے ہیں کرتے تھے اور کرتے رہیں گے۔ باکسنگ کنگ محمد علی کی نماز جنازہ میں دنیا بھر سے حکومتی نمائندے،کھیلوں سے وابستہ افراد شہریوں کے بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ خصوصی دعائیہ تقریب کے لئے سٹی حکومت نے بیس ہزار افراد کے بیٹھنے کا انتظام کیا ہے۔

Muhammad ali

legend boxer

funeral of muhammad ali

Tabool ads will show in this div