نئی دہلی : بھارت میں پہلی خواتین صحافی کانفرنس 7 جون کو ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں سات جون کو پہلی آل انڈیا ویمن جرنلسٹ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں ملک بھر سے 250 سے بھی زیادہ خواتین صحافی حصہ لیں گی۔
ملک بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے صحافتی اداروں میں پرنٹ، الیکٹرانک اور آن لائن میڈیا سے وابستہ تمام خواتین صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا۔
خواتین صحافیوں کی یہ کانفرنس بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے، جس میں سماجی رپورٹنگ کے خصوصی تجربات رکھنے والی خواتین
صحافیوں کو جمع کیا جارہا ہے، جو ایک ساتھ مل کر بچوں اور خواتین سے متعلق امور کو سمجھنے اور ان کے مسائل پر بحث وغور و خوض کرنے کی کوشش کریں گی۔ سماء