دہشت گردوں کے حملے میں 32 فوجی ہلاک

nigeria-boko-haram_759-680x378 نائیجیریا : جنوب مغربی نائیجر میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 32 فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطاق شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے جنوبی مغربی نائجر کے علاقے بوسو میں حملہ کر کے 32 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ ناجیئرین حکام کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں تیس کا تعلق نائجر، جب کہ دو کا تعلق نائجیریا سے تھا۔ نائجر کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ اس حملے میں بوکو حرام کے سیکڑوں شدت پسند شامل تھے۔ وزارتی بیان کے مطابق یہ علاقہ بعد میں ان عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے اور اب وہاں صورت حال پرامن ہے۔ سماء

TROOPS

SOLDIERS

CLASH

BASE

Tabool ads will show in this div