محمدعلی کی زندگی کی تصویری جھلکیاں

محمد علی کا شمار پچھلی صدی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ان کےمکے ان کی شخصیت کی طرح طاقتور تھے۔ ان کی زندگی کے کئی پہلو تھے۔ باکسنگ رنگ کے علاوہ وہ سماجی حلقوں میں بھی بہت مصروف رہے۔ ان کی زندگی کے چند پہلوؤں کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔

میکسیکومیں ایک پریس کانفرنس کےدوران محمدعلی کی صحافیوں کودوستانہ انداز میں مکا دکھاتے ہوئے یادگار تصویر۔

سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر محمد علی کا خوبصورت انداز۔

اپنی بیٹی لیلی علی کی پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے موقع پر محمد علی رنگ کے باہر فائٹ دیکھتے ہوئے۔

سابق امریکی صدر جارج ڈیبلو بش کی جانب سے محمد علی کو صدارتی تمغہ پہناتے ہوئے لی گئی یادگار تصویر۔ اس تصویر میں محمد علی کی بیوی لونی بھی موجود ہیں۔

باکسنگ کی دنیاکے معروف پروموٹر ڈان کنگ کے ساتھ ایک دوستانہ انداز میں محمد علی کی تصویر۔

اٹلانٹا اولمپکس کی مشعل ہاتھ میں تھامے محمد علی کا خوبصورت انداز دیکھنے والوں کے دل میں گھر کرگیا۔

لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی فلم کولیٹریل کے پریمیئر میں محمد علی نے فوٹو گرافرز کے لیے خصوصی انداز پیش کیا۔

برلن میں اپنے بیوی لونی کے ہمراہ اپنی بیٹی لیلی علی کی سپر مڈل ویٹ فائٹ دیکھتے ہوئے محمد علی کی جذبات سے بھرپور تصویر۔

لاس اینجلس میں صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے کے موقع پر محمد علی کی بہترین تصویر۔

نیویارک میں ایک ڈنر کے موقع پراداکار ڈین زیل واشنگٹن کے ساتھ محمد علی کاخوبصورت انداز۔

فرینکفرٹ بک فئیرکےموقع پر محمد علی اپنی کتاب گریٹسٹ آف آل ٹائم کی رونمائی کے موقع پر۔

فینکس میں باسکٹ بال کے میچ کے دوران محمد علی پہلے کوارٹر کا میچ دیکھتے ہوئے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما کی صدارتی حلف برداری کے موقع پر محمد علی اپنی بیوی یولانڈا کےساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

لندن میں باکسر ہنری کوپر کے ساتھ محمد علی کی یادگاری فوٹو۔

نیویارک میں اپنے تصویر والے سیریل کی رونمائی کے موقع پر محمد علی کا خوبصورت فوٹو۔

ویٹی کن میں پوپ جان پال دوئم کے ساتھ ملاقات کے بعد انھیں آٹو گراف دیتے ہوئے محمد علی کی مشہور فوٹو۔

لاس ویگاس میں باکسر مائیک ٹائسن کے ساتھ اپنی 57ویں سالگرہ کا کیک کھاتے ہوئے۔

لوئس ویلی میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ محمد علی کی تصویر ۔
بلاشبہ محمد علی کی یادوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انھوں نے دنیابھرمیں کروڑوں لوگوں کو اپنا مداح بنایا اور ان کی وفات کے بعد ان کے چاہنے والوں میں ان کی یاد کسی نہ کسی صورت میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ محمد علی نے ایک ہیرو کی طرح اپنی زندگی گزاری اور مرنےکے بعد بھی خبروں کی شہہ سرخیوں میں نمایاں رہے۔