محمدعلی کاانتقال،ٹویٹرپرخبرٹاپ ٹرینڈبن گئی

Ali Social Media Reax Pkg 1600 04-06 ZOHAIB

کراچی: لیجنڈ باکسرمحمد علی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔کسی نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاتو کوئی افسوس کا اظہار کرتا نظر آیا۔

لیجنڈ باکسر محمد علی کے دنیا سے رخصت ہونے پر اظہار افسوس کیلئےبڑی بڑی عالمی شخصیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارالیا۔

 ہیش ٹیگ محمد علی،لمحوں میں دنیا بھر میں ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے لکھا کہ محمدعلی صرف رنگ کے چیمپئن نہیں تھےبلکہ وہ انسانی حقوق کے چمپئین ہونے کیساتھ لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے محمد علی کو مثالی  اور متاثر کن شخصیت کے حامل اسپورٹس مین کا خطاب دیا۔

امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے بھی محمد علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ باکسر محمد علی صحیح معنوں میں ایک عظیم چمپیئن اور بہترین شخصیت تھے جن کی کمی محسوس ہوگی۔

ٹیکنالوجی فرم ایپل کے سی ای او ٹم کک نے لکھا جس شخص  میں خطرات سے کھیلنے کی ہمت نہ ہو وہ زندگی میں کچھ نہیں کرپاتا۔

خلاباز اسکاٹ کیلی نے بھی انہی الفاظ میں محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔معروف میزبان لیری کنگ کا کہنا تھا کہ محمد علی بلاشبہ عظیم ترین شخصیت تھے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ محمد علی نے صرف رنگ کے اندر ہی نہیں رنگ کے باہر بھی فائٹ کی۔

 انیس سو چھیاسٹھ میں محمد علی کی فائٹ پروموٹ کرنے والے باب ایرم کا کہنا تھاکہ انکی خدمات ہمیشہ ہماری تاریخ کا حصہ رہیں گی۔  سماء

TOP TREND

Muhammad ali

Tabool ads will show in this div