محمدعلی نےحق کےلیے لڑائی لڑی،بارک اوباما

obama-680x443

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے محمد علی کے انتقال پر انھیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔

امریکی صدر نے باکسنگ کے لیجنڈ کے انتقال پرانھیں بلند پائے کا چیمپین قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ محمد علی نے حق کے لیے نہ صرف رنگ کے اندر بلکہ باہر بھی لڑائی لڑی۔ انھوں نے کہاکہ محمد علی نے ہماری خاطر لڑائیاں لڑی۔

ali

امریکی صدر کا مزید کہناتھاکہ محمد علی کی رنگ کے باہرلڑائی نے انھیں ٹائٹل اور عوامی مقبولیت سے محروم کیا۔ اس لڑائی کے لیے انھوں نے دائیں بائیں دشمن بنائے اور وہ جیل چلے گئے۔ مگر وہ پھر بھی ڈٹے رہے۔

ali1

امریکی صدر نے کہاکہ محمد علی کی فتح نے ہمیں اس امریکا کی پہچان دی جس کو ہم نے آج سمجھا ہے۔

ali2

واضح رہے کہ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی آج 74 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے ہیں۔ ایجنسی/ سماء

Muhammad ali

Tabool ads will show in this div