ٹی اوآرزپرپارلیمانی کمیٹی؛صورتحال جوں کی توں ہے،شاہ محمود
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی او آرزبنانےکے لیے پارلیمانی کمیٹی کے رکن شاہ محمود قریشی نے دعوی کیاہےکہ حکومت کے رویے میں لچک نہیں ہے۔صورتحال جوں کی توں ہے اور کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کمیٹی تو بن چکی ہے مگر کمیٹی کو کھل کر کام کرنے دیاجائے۔ انھوں نے بتایاکہ حکومت نے آج اپنے ٹی اوآر دئیے ہیں۔ پیرکوقانونی مشاورت اور مشورے کے لیےاپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔ انھوں نے بتایاکہ منگل کو پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔
انھوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ کوبھیجے گئے ٹی او آرزحکومت نے واپس لے لئے۔ حکومت کی جانب سے دئیے گئے نئے ٹی اوآرز پر فیصلہ کیا ہےکہ مشاورت اور قانونی رائے لے کر حکومت کو جواب دیا جائے۔ سماء