آرمی چیف کی زیرصدارت اجلاس،گیلانی کےالزامات سمیت مختلف امور پرغور

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے زیر صدارت پرنسپل اسٹاف آفیسرز  کا جنرل ہیڈ کواٹرز (جی ایچ کیو) میں اجلاس جاری ہے۔


جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا اجلاس جاری ہے جس میں راول پنڈی اور منگلا، جہلم سمیت اہم کور کمانڈرز بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چینی اخبار کو انٹرویو اور ردعمل میں پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔ جی ایچ کیو میں میمو کیس سمیت دیگر معاملات پر مشاورتی عمل گزشتہ دو روز سے جاری ہے ۔


 وزیراعظم کی جانب سے چینی اخبار کو انٹرویو میں آئین سے انحراف کے الزام نے عسکری قیادت کو شدید برہم کردیا ہے اور صورت حال انتہائی کشیدہ دکھائی دے رہی  ہے۔ فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی پر لگائے گئے اس الزام کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ اس سے زیادہ سنگین الزام نہیں ہو سکتا۔


 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے حقائق بیان نہ کرنے کی توقع نہ رکھی جائے۔ ریاست اورآئین سے وفاداری دونوں افسران کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم گیلانی کے انٹرویو کے بعد گزشتہ روز ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ بھی تبدیل کردی گئی اور بریگیڈیئر سرفراز نے کمان سنبھال لی ہے۔ سماء

کی

چیف

سمیت

آرمی

famine

ENGLAND CRICKET BOARD

Tabool ads will show in this div