محمدعلی کے انتقال پرعالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس

M ALI LIFE STRUGLE PKG 04-06

واشنگٹن:عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پرعالمی اور پاکستانی رہنماؤں  کی جانب سے بھی اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا ٹوئٹر پر پیغام میں کہنا تھا کہ محمد علی صرف رنگ کے چیمپئن نہیں تھے بلکہ وہ انسانی حقوق کے چمپئین اور لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں؛ لیجنڈ باکسر محمد علی انتقال کرگئے

دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی محمد علی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹوئٹر پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ صحیح معنوں میں ایک عظیم چیمپئن اور بہترین شخصیت تھے جن کی کمی محسوس ہوگی۔

تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد علی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، وہ تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی تھے۔ جن کے پاس ٹیلنٹ، ذہانت اور بہادری کی کمی نہ تھی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

Pakistani Leaders

British PM David Cameron

Muhammad ali

boxing legend

Tabool ads will show in this div