مارٹینا ہنگس نے ثانیہ مرزا کو شکست دے دی

Jun 04, 2016
278916-sania-mirza پیرس : فرنچ اوپن ٹینس میں مارٹینا ہنگس نے ثانیہ مرزا کو شکست دے کر مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئس اسٹار مارٹینا ہنگس نے اپنی ڈبلز ایونٹ کی جوڑی دار ثانیہ مرزا کو شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ہنگس اور لینڈرپائس نے ثانیہ مرزا اور ڈوڈگ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں مارٹینا ہنگس نے اپنے بھارتی جوڑی دار لینڈرپائس کے ہمراہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-4 اور 10-8 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے قبضے میں کر لیا۔ سماء

Australian Open Grand Slam

Martina Hinges

Tabool ads will show in this div