محمد علی باکسر کیوں بنا؟

M ALI BOXING CAREER PKG 04-06

نیو یارک:سائیکل کی چوری نے دنیا کو ایک عظیم باکسر دے دیا۔۔ بارہ سال کی عمر میں محمد علی کی سائیکل چوری ہوئی اوراس واقعے نے بچے کو ایک جارح مزاج باکسر بنادیا۔ دنیا کا عظیم باکسر محمد علی بارہ سال کی عمر میں رنگ میں کودا،جب اس کی سائیکل چوری ہوئی۔ رنگ میں اترنے کے بعد محمد علی نے پھرپیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ جو سامنے آیا اڑا کر رکھ دیا۔

محمد علی نے 1954 میں پہلی فائٹ لڑی اور پھر جیتتے ہی چلے گئے۔ 1960انیس  میں پروفیشنل باکسنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ دس سال اور اکتیس فائٹس میں محمد علی کو کوئی نہ ہراسکا۔ جو فریزئیر نے محمد علی کی فتوحات کا سلسلہ توڑا۔ اپنے کیرئیر میں محمد علی 61 بار رنگ میں اترے، 56بار حریفوں کو تارے دکھائے۔ 37مقابلوں میں تو مخالف باکسر اٹھ بھی نہ سکا۔ صدی کے عظیم کھلاڑٰی نے 1981 میں اپنی  آخری فائٹ ٹریور بربک سے لڑی۔ محمد علی نے اپنے کیرئیر میں تین بار ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتا۔ سماء

Muhammad ali

legend boxer

Tabool ads will show in this div