الیکشن کمیشن مقررہ تاریخ تک انتخابی فہرستیں مکمل کرے، سپریم کورٹ کاحکم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : بوگس ووٹر لسٹوں کی جس کے خلاف سماعت موخر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو مقررہ تاریخ تک فہرستیں مکمل کرنے کیلئے بیان داخل کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں بوگس ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی ۔۔ بعض فریقین کے وکلا نے پیرپگارا کی تدفین میں مصروفیت کو بنیاد بنا کر التوا کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اہم معاملے کی سماعت مؤخر نہیں کی جا سکتی۔

چیف جسٹس کے استفسار پر الیکشن کمیشن کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ نادرا چوبیس گھنٹے بھی فہرستیں چھاپتا رہے پھر بھی دو ماہ لگیں گے ۔ نادرا کے نمائندے نے کہا کہ ووٹر فہرستوں کی اشاعت کیلئے تمام  وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نادرا کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس تاخیر کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس وسائل ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔ سماء

paypal

hezbollah

مکمل

species

resolutions

Tabool ads will show in this div