لیجنڈ باکسرمحمدعلی کی حالت تشویشناک

Jun 04, 2016

M ALI

نیو یارک: ماضي کے عظيم باکسر اورسابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علي کی حالت بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے آئندہ چند گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے۔ سانس میں دشواری کے سبب محمد علی کو دو دن پہلے اسپتال میں داخل کرايا گيا تھا۔ خانداني ذرائع نے محمد علی کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہےجبکہ ڈاکٹروں نے ان کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی ہے۔ چوہتر سالہ سابق ہيوي ويٹ چيمپئن سانس کی تکليف کا شکار ہیں۔ محمد علی گذشتہ تين دہائيوں سے تنفس میں دشواری کے ساتھ ساتھ رعشے کے مرض ميں بھی مبتلا ہيں۔

محمد علی نے پہلی بار 1964 میں باکسنگ چیمپیئن  کا اعزاز حاصل کیا، 1974 اور 1978 میں بھی محمد علی ہی باکسنگ چیمپئن بنے۔

واضح رہے کہ باکسنگ کی دنیا پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے  محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز(رعشے ) میں مبتلا ہونے کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی۔ سماء

Muhammad ali

legend boxer

Tabool ads will show in this div