چینی نوجوان کا کارنامہ، بغیر ٹکٹ دبئی تک سفر

3

دبئی : چین کا 16 سالہ نوجوان ایمریٹس ایئرلائن کے کارگو میں چھپ کر بغیر ٹکٹ کے دبئی پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوجوان کا تعلق جنوب مغربی چین کے شہر بازہونگ سے بتایا گیا ہے اور وہ شنگھائی سے دبئی جانیوالی ایک پرواز کے کارگو سیکشن میں چھپ کر سوار ہوگیا اور دبئی پہنچ گیا۔

دبئی حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان نے مترجم کی وساطت سے بتایا کہ وہ بیگ سیکشن میں چھپ کر دبئی پہنچا اور اس کا سفر بہت آرام دہ گزرا۔

دبئی حکام کے مطابق مذکورہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے لائف اسٹائل اور پیسہ کمانے کے مواقع کا سُن کر دبئی آنے کیلئے بے تاب ہوگیا تھا۔ سماء

CHINA

Emirates Airlines

Tabool ads will show in this div