ملکی بقاء و سلامتی کیلئےطالبان سے بات کرنےکو تیار ہیں۔ الطاف حسین

اسٹاف رپورٹر


پشاور : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اُن کے لئے ملکی مفاد سب سے عزیز ہےاور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے وہ طالبان سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔


الطاف حسین نے فاٹاگرینڈ الائنس کے سربراہ ملک خان مرجان وزیرسے فون پرگفت گومیں کہاکہ دشمن طاقتیں سازش کے تحت عوام کو آپس میں لڑ ا کرتباہ کرناچاہتی ہیں۔


انہوں نے طالبان رہ نماؤں، نوجوانوں اورطلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمنوں کی سازش کوسمجھیں اورتشدد کے بجائے مذاکرات کی راہ اختیارکریں۔ ملک میں امن واستحکام کیلئے ایم کیو ایم طالبان سے بھی مذاکرات کیلئے تیارہے۔


ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ قبائلی بزرگ ، اپنے علاقوں کےمعززین اوردیندارشخصیات سے مشاورت کریں ۔ فاٹا گرینڈ الائنس کے سربراہ نے فاٹا کے عوام سے یکجہتی کےاظہارپرایم کیوایم کی قیادت کاشکریہ اداکیا۔ سماٴ

سے

2015

child marriage

opposition

Noor Jehan

Tabool ads will show in this div