تعلیم کیلئے 21 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص

education-sector

اسلام آباد: ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کےلئے آئندہ مالی سال 17-2016 کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کےلئے 21 ارب 48 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کے جاری 83 منصوبوں کےلئے 16 ارب 5 کروڑ 98 لاکھ روپے اور 39 نئے منصوبوں کےلئے 5 ارب 42 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کے جاری منصوبوں میں فاٹا یونیورسٹی کے قیام کےلئے 25 کروڑ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نئے شعبوں آئی ٹی، فوڈ، انجینئرنگ کےلئے لیبارٹریز کے قیام کےلئے 30 کروڑ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے قیام کےلئے 15 کروڑ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی بے نظیر آباد سندھ کے قیام کےلئے 20 کروڑ، لورا لائی میں یونیورسٹی کے قیام کےلئے 35 کروڑ، تربت میں یونیورسٹی کے قیام کےلئے 50 کروڑ، انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کے ناروال میں سب کیمپس کے قیام کےلئے 40 کروڑ، ملتان میں خواتین یونیورسٹی کے قیام کےلئے 41 کروڑ 46 لاکھ، سوات میں یونیورسٹی کے قیام کےلئے 20 کروڑ اور فل برائیٹ اسکالر شپ سپورٹ پروگرام کے لئے 50 کروڑ روپے، انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ایم ایس لرننگ اور پی ایچ ڈی پروگرام کےلئے سہولیات کی ترقی کےلئے 79 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ وفاقی بجٹ پیش، توانائی، تعلیم اور زرعی شعبوں کیلئے خصوصی پیکیج

پانچ ہزار اسکالرز کے انڈ یجنس پی ایچ فیلو شپ 90 کروڑ، این ڈبلیو ایف پی یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے جلوزئی کیمپس کےلئے 45 کروڑ، غیر ملکی اسکالر شپ کے لئے 78 کروڑ، گلگت یونیورسٹی اور اس کے کیمپس کو بہتر بنانے کےلئے 45 کروڑ روپے، زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زرعی انجینئرنگ اور خواتین کے ترقیاتی پروگراموں کو بہتر بنانے کےلئے 20 کروڑ روپے، اور انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کو بہتر بنانے کےلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سال 17-2016 کے قومی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1675ارب روپے مختص

ایچ ایس سی کے نئے منصوبوں میں آزاد کشمیر خواتین یونیورسٹی باغ کے قیام کےلئے 6 کروڑ 50 لاکھ، فیڈرل یونیورسٹی حیدرآباد کے قیام کےلئے15 کروڑ، ژوب میں بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام کےلئے 15 کروڑ، ضلعی سطح پر سرکاری یونیورسٹیوں کے سب کیمپس کے قیام کےلئے 35 کروڑ، ایچ ایس سی سکالرز کے لئے ٹیکنالوجی کی ترقی کےلئے فنڈ کے قیام کےلئے 30 کروڑ، بلتستان یونیورسٹی کے قیام کے لئے20 کروڑ، اسلام آباد میں سنٹرل ایشیا وپاکستان یونیورسٹی (فیز۔1) کے قیام کےلئے 60 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ سماء/اے پی پی

psdp

Higher Education Commission

budget 16

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div