موجودہ حکومت نے کبھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، خورشید شاہ

KHURSEED SHAH SOT 03-06

اسلام آباد : خورشید شاہ کہتے ہیں بجٹ تقریر غور سے سن کر رد عمل دیں گے، موجودہ حکومت نے کبھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ تقریر غور سے سن کر ردعمل دیں گے، حتمی فیصلہ اپوزیشن اجلاس میں کیا جائے گا، کالا باغ ڈیم کو نظر انداز کیا گیا، اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے کبھی عوام دوست بجٹ نہیں دیا، موجودہ بجٹ میں بھی کوئی خاص چیز نظر نہیں آرہی، عوام کیلئے بجٹ میں کچھ بھی نہیں، بجٹ صرف اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے، حکومت بجٹ اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی ہے۔ سماء

KhursheedShah

Tabool ads will show in this div