جاپان؛جنگل میں لاپتہ ہونے والا بچہ مل گیا

Jun 03, 2016

160603034513_japanese_missing_boy_yamato_tanooka__624x351_afp

ٹوکیو:جاپان کے جنگل میں لاپتہ ہونے والا بچہ مل گیا۔ سات سالہ بچے کو والدین نے سزا کے طور پر جنگل میں اکیلا چھوڑ دیا تھا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق گمشدہ بچہ فوجیوں کی بیرکس میں ملا ہے۔ فوجيوں کے مطابق خود بچے نے انھيں  اپنی شناخت بتائی۔ بچے کی صحت ٹھيک ہے، تاہم فوجوں نے اسے خوراک اور پانی دينے کے بعد اسپتال پہنچا ديا ۔

واضح رہے کہ بچے کے والدین نے تقریبا ایک ہفتہ قبل اسے سزا کے طور پر شمالی جاپان کے جنگل میں چھوڑ دیا تھا۔ والدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بطور سزا اسے 5 منٹ کے لیے جنگل میں چھوڑا تھا لیکن وہ لاپتہ ہو گیا۔ گمشدگی کے بعد سے بڑے پیمانے پرایمرجنسی سروسز کے عملے کے ارکان بچے کی تلاش میں سرگرداں تھے۔
Tabool ads will show in this div