صدر آصف زرداری دبئی کے مختصر دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئےہیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری دبئی کے مختصر نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد زیرگردش افواہیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔


صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری  جمعرات کی شب نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔


صدر زرداری ایسے وقت بیرون ملک گئے تھے جب حکومت اورعدلیہ کے درمیان محاذ آرائی کی کیفیت تھی اور سیاسی وعسکری قیادت میں بھی تناؤ دکھائی دے رہا تھا۔


ان کی غیر موجودگی میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں مگر صدر کی واپسی کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔


فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے دبئی میں چند گھنٹے قیام کیا اور وہاں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جمعہ کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔ صدر زرداری گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی اچانک طبعیت خراب ہونے کے سبب دبئی چلے گئے تھے جہاں وہ تقریباً دو ہفتے زیر علاج رہے۔ اس دوران ملک میں ان کے مستعفٰی ہونےکی افواہیں گردش کرتی رہیں۔ سماء

کے

بعد

birthday

ceo

helps

دورے

Tabool ads will show in this div