ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آگئی

Dollar نیویارک : ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آگئی ہے۔ ایشئن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان ہے، جس کی وجہ امریکا میں روزگار کی شرح بارے رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔ ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 108.88 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 108.66 ین فی ڈالر ہوگئی، جب کہ یورو کی شرح تبادلہ 1.1154ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.1158 ڈالر فی یورو تک پہنچ گئی۔ ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی اور یورو کی شرح تبادلہ 121.24 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جوکہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 121.44 ین فی یورو تھی۔ سماء

USA

YEN

Tabool ads will show in this div