پشاور،پولیس چوکی پرحملہ،شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسٹاف رپورٹ
پشاور : پشاور میں سربند پولیس چوکی پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید تین اہل کاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ حملے میں گیارہ اہل کار زخمی بھی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں  سات دہشت گرد مارے گئے۔

پشاور کے علاقہ سربند میں ریاض شہید پولیس چوکی پرگزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے دواہل کاروں اور فرنٹیئرکانسٹبلری کے ایک اہل کار کی نمازجنازہ پشاورمیں ادا کردی گئی۔ وزیراعلی امیرحیدرہوتی اور دیگرسیاسی شخصیات کے علاوہ پولیس حکام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

پوليس کے مطابق حملے میں گیارہ اہل کارزخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی کے نتيجے ميں دو جنگجو سمیت سات دہشت گرد بھی مارے گئے۔ خیبر ایجنسی سے متصل علاقے میں واقع ریاض شہید پولیس چوکی کو دہشت گرد مسلسل نشانہ بنارہے ہیں۔ سماء

کی

لاہور

lack

euros

investors

demons

Tabool ads will show in this div