لاہور : لاہور ميں نرسوں کا دھرنا آج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے، حکومت پنجاب سے مذاکرات نرسوں کے ایک دھڑے نے تسلیم کرکے دھرنا ختم کر دیا، جب کہ دوسرے دھڑے نے مذاکرات کی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔
ہیلتھ رسک الاونس اور سروس اسٹرکچر سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے مال روڈ پر سرکاري اسپتالوں کی نرسوں کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت کے نمائندوں کے نرسوں کے ساتھ مذاکرات کے دو دور ہوئے، حکومتي پيشکش کو نرسوں کے ايک دھڑے نے تسليم کرليا۔
میو اسپتال کی نرسنگ اسٹاف نے حکومتی مذاکرات کوڈھونگ قرار دے ديا اور دھرنا ختم کرنے سے انکار کرديا، دوسرے دھڑے کا کہنا ہے کہ ان کي سينيرز نے انہيں اپنے مقصد کے ليےاستعمال کيا۔ ميو اسپتال کے ايم ايس اور سينير نرسز کي اپنے جونيئرز کو منانے کي کوششيں ناکام گئيں۔
مذاکرات نہ ماننے والي ميو اسپتال کي نرسز کا کہنا ہے کہ ہيلتھ رسک الاونس اور سروس اسٹرکچر کے ساتھ ان کے ديگر تمام مطالبات کو تسليم کيا جائے ورنہ وہ دھرنا جاري رکھيں گی۔ سماء